(پنڈی پوسٹ نیوز)پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض شناس بہادر سب انسپکٹر عدنان غیور وطن کی راہ میں شہید
راولپنڈی چکلالہ تھانہ گلریز چوکی کی حدود میں پنجاب پولیس کے ایک اور بہادر جوان نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ سی سی ڈی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عدنان غیور تھانہ چکلالہ گلریزچوکی کی حدود میں خطرناک اشتہاری مجرم شینا خان کابلی کی گرفتاری کی کوشش کے دوران ملزم کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اس سے قبل واہ کینٹ میں بھی یہی گروپ سی سی ڈی اھکاروں پر اور انکی فیملی پر فائرنگ کے واقعات میں سرپرستی کرتارھاھے۔
مگراج تک مقامی پولیس اسکو غیر سنجیدہ لیتی رھی ھےسب انسپکٹر عدنان غیور کی شہادت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ پنجاب پولیس کے جوان خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرض کی ادائیگی کو مقدم رکھتے ہیں۔ وردی میں ملبوس یہ جوان صرف قانون کے محافظ نہیں بلکہ معاشرے کے امن و امان کے لیے اپنی زندگیوں تک کی قربانی دینے والے سپوت ہیں۔
افسوس اس محکمے نے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی کی جرائم کی شرح میں کمی ائی۔مگر افسوس سے کہنا پڑتا ھے کہ ھم عوام نے انکے ساتھ تعاون اور معاون مددگار کا کو ضابطہ اخلاق نہیں پیش کیا۔مقامی پولیس کی نازیبہ سلوک رویئے کی وجہ سےعوام نے بھی جرائم پیشہ لوگوں کی نشاندھی اور شکایت کرنا چھوڑ دی ھے۔ادارہ اپنے ھی فرض شناس جوانوں اور انکی فیملیز کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام رھاھے۔
اس کی واضع مثال گزشتہ دنوں سی سی ڈی اھکار عدنان ساجد واہ کینٹ کے گھر گاڑی پر افغانی پیشہ ور قاتلو ڈکیت مافیا کے قاتلانہ حملے جس میں انکا بھائی بھتیجا بیٹا بھی زخمی ھوئے۔مجرم دندناتے گھومتے پھرتے پائے گئے ۔مگر مقامی پولیس اور محکمے کے افسران بالا کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔پولیس میں موجود کالی بھیڑوں نے اپنے ھی محکمے کو بدنام کرنے کی ہرممکن کوشش میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی۔ان مافیائی ملک دشمن غیر ملکیوں کو پیسے کے عوض کھلی چھٹی دی۔ شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ھیں “شہداء پنجاب پولیس ہمارا فخر ہیں، ان کے اہلخانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود اولین اب حکومت کی اولین ترجیح ھونی چاھیے
سب انسپکٹر سی سی ڈی عدنان غیور کی شہادت نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ اس محکمےکے جوان امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کتنی بڑی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ ملک دشمن عناصر غیر ملکی خطرناک ملزمان کے سامنے ڈٹ جانا اور فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کر دینا سی سی ڈی پولیس کے ان جوانوں کی جرأت، فرض شناسی اور وطن سے وفاداری کی روشن مثال ہے۔پنجاب سی سی ڈی پولیس کے شہداء قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی قربانیاں قانون کی بالادستی اور معاشرے کے امن کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔۔۔۔