ٹریفک کا عالمی انڈیکس :شہری نقل وحمل میں لاہور 149ویں سے29ویں پوزیشن پر آگیا

(پنڈی پوسٹ نیوز)گلوبل ٹریفک رینکنگ انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق،لاہور نے شہری نقل و حمل اور ٹریفک مینجمنٹ میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد شہر کی عالمی درجہ بندی 149ویں پوزیشن سے بہتر ہو کر 29ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔

لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (CTO) سید عبدالرحیم شیرازی نے اس سنگ میل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جامع اصلاحات کی بدولت شہر کے اہم ترین مقامات بشمول جانی عمرہ چوک، پائن ایونیو، ڈیفنس موڑ، کریم بلاک، اکبر فلائی اوور، کاہنہ اور مین بلیوارڈ پر ٹریفک کے دباؤ اور رش میں 70 فیصد تک واضح کمی دیکھی گئی ہے۔