سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے پولیس اور ٹاؤٹ مافیا کا کڑا احتساب

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے پولیس اور ٹاؤٹ مافیا کا کڑا احتساب
راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )آر اے بازار کے علاقہ میں خود کو پولیس اہلکاروں کا ٹاؤٹ ظاہر کر کے بھتہ خوری کرنے والے دو ٹاؤٹ گرفتار،ٹاؤٹوں کی شناخت امیر بادشاہ عرف ہیرو اور حفیظ خان عرف ماما کے نام سے ہوئی،شہریوں سے بھتے کی مد میں لی گئی رقم برآمد ملزمان کے بارے میں شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ سابقہ ایس ایچ او سجاد خان کی پشت پناہی سے علاقے میں غیر قانونی افعال میں ملوث ہیں گزشتہ روز سابقہ ایس ایچ او آر اے بازار کو معطل کلوز لائن کیا گیا تھا اور محکمانہ کاروائی جاری ہے ، دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے، سی پی اوشہری بدعنوانی کرنے والوں کی نشاندہی کریں سخت کارروائی کی جائے گی، سی پی او