(پنڈی پوسٹ نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق 14 اگست کو پاکستان دنیا کے سامنے اپنی عسکری صلاحیتوں اور قومی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا۔اسلام آباد میں ہونے والے بڑے شوکیس میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی، اسٹریٹجک میزائل نظام، خصوصی آپریشنز یونٹس اور جدید فضائی طاقت کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ شاندار مظاہرہ یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کی دفاعی تیاری، عسکری قوت اور قومی عزم کا واضح اظہار ہوگا۔