سندھ حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے 3.562 کھرب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے، جس میں معاشی بحران (پنڈی پوسٹ نیوز)کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ اور کم از کم اجرت 43,000 روپے مقرر کر کے بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔کاشتکاروں کے لیے بینظیر ہاری کارڈ اور جدید زرعی آلات سمیت اربوں روپے کا پیکیج لایا گیا ہے جبکہ زرعی ٹیکس کی حد بھی 15 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، کراچی کے انفراسٹرکچر کے لیے 100.19 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن سے بی آر ٹی ریڈ اور یلو لائنز سمیت سڑکوں کا نیا جال بچھایا جائے گا اور شہر میں ایک جدید انٹرنیشنل فنانشل سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔