راولپنڈی کی انتظامیہ نے محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے جلوسوں میں گرمی کے پیش نظر عزاداروں کیلیے زبردست انتظام کیا ہے۔
پنڈی پوسٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے شدید حبس، گرمی کی وجہ سے عزاداروں کیلیے پانی میں پھوار ملی ہوا پھینکنے والی گاڑی جلوس کے روٹ پر کھڑی کردی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اس جدید گاڑی سے ٹھنڈے پانی کی مکس رم جھم پھوار کیساتھ ٹھنڈی ہوا پھینکی جارہی ہے۔ عزاداروں کی بڑی تعداد خصوصی طور بچے خوش ہیں اور انہیں راحت مل رہی ہے۔