جہلم آٹھ سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار



تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں مرکزی ملزم عابد زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے