چک بیلی خان پولیس نے کارواٸ کرتے ہوۓ 17 قمار بازوں کو بٹیروں کےذریعے جوا کھیلتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا مخبراطلاع کے مطابق بد نام زمانہ جواری وحید احمد ولد نذیر احمد، نوید احمد ولد نذیراحمد،محمد شوکت ولد محمد افسر ساکنان چک بیلی خان اور ان کے ہمراہ فیصل اقبال ولد محمد اقبال، یاسرمحمود ولد محمد رفیق ،ظل حیدر ولد ناصر ساکنان میال ،ضیغم عباس ولد ناظم عباس ،وحید علی ولد محمد علی،نادر علی ولد مردان علی ساکنان کڑاہی ،کامران جاوید ولد جاوید اقبال کامل ندیم ولد غلا یاسین ساکنان بھال،بلال عرف کالا خان ولد محمد خان سکنہ کولیاں گوہرو،قمر سلطان ولد عبدالرحمٰن سکنہ مہوٹہ تحصیل و ضلع راولپنڈی طارق حسین ولد محمد افسر سکنہ چکوڑہ تحصیل وضلع چکوال ،احسان ولد واجدعمران،نوید شہزاد ولد منظور حسین ساکنان باہولے تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کو بابو مارکیٹ چک بیلی خان میں جوا کھیلتے ہوۓ موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ ندیم ولد جاوید اور ساٸیں صغیر سکنہ رنوترہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ پولیس نے داٶ پر لگی ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقد 3عدد موٹرساٸیکل 17عدد موباٸل فون اور 8بٹیرے بھی قبضہ میں لے لیے