راولپنڈی،پولیس کارروائی،چوری کی واردات کا ڈراپ سین، بھتیجا ہی چور نکلا

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ویسٹریج پولیس کی فوری کارروائی،گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین، بھتیجا ہی چور نکلا،45 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ 9 تولے طلائی زیورات اور نقدی 11 لاکھ روپے برآمد،مدعی کی اہلیہ کا بھتیجا ان کے ساتھ رہائش پذیر تھا جس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کی،ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوۓ گرفتار کر لیا،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے چوری شدہ طلائی زیورات اور رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کیے،مدعی مقدمہ نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان