عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 190 ملین پاؤنڈ کیسمیں وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیل کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہوسکے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری چار گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس لوٹ گئے۔

خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے وکالت نامے 25 مئی کو جیل حکام کو موصول ہو چکے تھے، جیل انتظامیہ کی جانب سے مجھے عید کے بعد آنے کا کہا گیا، وکالت ناموں پر دستخط نہ کروا کر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے انصاف تک رسائی کے حق میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

وکیل نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہمارا مقصد ہے، 25 مئی کو ایک وکالت نامہ میڈیکل پٹیشن سے متعلق مجھے دیا گیا تھا، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے وکالت ناموں پر تاحال دستخط نہیں کروائے جا رہے