شاہ باغ , ٹریفک حادثہ، تمام افراد محفوظ

کلر سیداں روڈ نزد ڈی ایچ اے گیٹ نمبر 2 کے قریب آج ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک آلٹو گاڑی مبینہ طور پر غلط سمت جا رہی تھی ۔ جس کے باعث نارہ مٹور کی جانب جانے والی ٹویوٹا ہائی لکس سے تصادم ہو گیا۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں شامل تمام افراد محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے