
شاہ باغ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) جموں کی نشستوں کو ختم کرنے کا سوچنے والے یہ بات یاد رکھیں یہ آگ بہت دور تک جائے گی مہاجرین اور کشمیری کمیونٹی میں تفرقہ پیدا کرنے کی اجازت بالکل نہیں دیں گے مہاجرین کے لیے نشستوں کی بنیاد بھی مسلم جموں و کانفرنس نے رکھی تھی آج اس فیصلے کا دفاع بھی پوری طاقت کے ساتھ کر رہے ہیں مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے یہ جنگ جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے حبیب مارکیٹ نزد ڈی ایچ اے فیز 7 گیٹ 2 میں منعقد ہونے والی شمولیتی تقریب میں کیا انھوں نے کہا مہاجرین کو آزادکشمیر حکومت پر بوجھ کہنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے پیارے شہید ہوئے ایک طرف آپ ان کو شہیدانِ کشمیر کہتے ہیں دوسری طرف انہی کے پیاروں کو بوجھ کہتے ہیں انھوں نے عبدالخطیب چودھری کو مسلم کانفرنس کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر مالا پہنائی اور انھیں مسلم کانفرنس میں اہم عہدہ دینے کا اعلان بھی کیا، اس موقع پر یوتھ ونگ کے سربراہ سردار عثمان خان، سردار ساجد قریشی،سردار رازق ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری جموں و مسلم کانفرنس مہرالنساء نے بھی خطاب کیا. مہمان خصوصی کے خطاب سے قبل استقبالیہ خطبہ میں عبدالخطیب چودھری نے حبیب مارکیٹ آمد پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے اعلان پر غیر مشروط حمایت کرنے والے تمام اہل گاؤں اہل علاقہ و اہل حلقہ کا مشکور و ممنون ہوں. اس سے قبل موہڑہ بھٹاں، مانکیالہ ،ساگری،گوجرخان سے مختلف برادریوں نے غیر مشروط پر جموں 6 کے انتخابات میں عبدالخطیب چودھری کی حمایت کا اعلان کیا. تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی