(پنڈی پوسٹ نیوز)رواں سال پنجاب میں تقریبا 22 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم کی شاندار پیداوار ریکارڈ-محکمہ زراعت,الحمدللہ— پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پنجاب کے عوام رزق کو محفوظ بنانے کا بڑا فیصلہ،نہ کسان رُلے گا،نہ گاہک لُٹے گا،وزیر اعلی مریم نواز شریف کا لائیو ڈیش بورڈ دانے دانے کا حساب رکھے گا،گندم کے ایک ایک دانے کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب میں اے آئی بیسڈ ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ قائم ہوگا،خوراک کی فول پروف پالیسی سازی کے لئے لائیوڈیش بورڈ گندم کی طلب،رسد، مانیٹرنگ اور پراس کنٹرول کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا،لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب میں گندم کے وافر اسٹاکس کی ڈے ٹو ڈے مانیٹرنگ کی جائے گی،پنجاب میں لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کو قانونی طور پر گندم رکھنے کی اجازت مل گئی ،،پنجاب بھر میں اب کوئی بھی لائسنس یافتہ ایگریگیٹر اور اسٹاکر قانونی طور پر گندم کا اسٹاک رکھ سکتا ہے،تمام لائسنس یافتہ ایگریگیٹرز اور اسٹاکرز کے لیے گندم کا اسٹاک ڈیکلیئر کرنا لازمی قرار،2 ہفتوں میں گندم اسٹاک ڈیکلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف اینٹی ہورڈنگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی ہوگی،گندم کا اسٹاک ایمانداری سے ڈیکلیئر کرنے والے ایگریگیٹرز کو حکومت کی طرف سے ترغیبات دینے کا عندیہ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت گندم،زراعت اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس،محکمہ زراعت اور فوڈ سیفٹی اور گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کے لیے بڑے فیصلے،وزیر اعلی مریم نواز شریف کو گندم،زراعت اور فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن بریفنگ دی گئی،وزیر اعلی مریم نواز شریف کا کسانوں،ایگریگیٹرز، ملرز اور بڑے اسٹاکرز کو ہر ممکن سہولیات اور کاروباری آسانی فراہم کرنے کی ہدایات،وزیر اعلی مریم نواز شریف کا جدید طرزِ گورننس کے تقاضوں کے مطابق محکمہ خوراک کی مکمل اوور ہالنگ اور ری ویمپنگ کا حکم،صوبے بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی سخت تاکید،وزیر اعلی مریم نواز شریف کی گندم کے ایک ایک دانے کی حفاظت کے لیے جدید ترین ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت،لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب میں گندم کی سپلائی چین اور اسٹاکس کی سیکنڈ ٹو سیکنڈ ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی-بریفنگ، ،،، عظمی زاہد بخاری وزیر اطلاعات پنجاب