سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا طبی معائنہ، سخت تریں سیکورٹی میں نجی اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل لایا گیا اور طبی معائنے کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

پنڈی پوسٹ کو ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور اس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ان کے سیل میں منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 17 اپریل کو بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری نجی اسپتال میں ہوئی تھی اور اس کے بعد انہیں دوبارہ چیک اپ کے لیے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے دوران اسپتال اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے اور غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت محدود رکھی گئی تھی.