جے یو آئی کے سابق رکنِ اسمبلی چارسدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید

(پنڈی پوسٹ نیوز)ممتاز عالمِ دین اور جے یو آئی کے سابق رکنِ اسمبلی مولانا محمد ادریس چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے جبکہ حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب وہ گھر سے مدرسے جا رہے تھے۔