پی آئی اے کی نجکاری ،عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن کے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے

(پنڈی پوسٹ نیوز)پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن کے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے باقی ماندہ 25 فیصد شیئرز کے لیے 45 ارب روپے جمع کرا دیے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر کنسورشیم کی ملکیت مکمل ہو گئی ہے۔معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کرائی گئی ہے۔ اس سے قبل کنسورشیم پہلے ہی 75 فیصد شیئرز 135 ارب روپے میں خرید چکا تھا۔ذرائع کے مطابق اب عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کی مکمل ملکیت حاصل ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ وہ مئی میں قومی ایئر لائن کا باضابطہ کنٹرول سنبھال لے گا۔