ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سلطان آف عمان سے اہم ملاقات،ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

سلطان عمان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط میں ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائی کی ملاقات میں علاقائی صورتحال کی پیش رفت اور ثالثی کی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بات چیت میں خطے میں امن کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

فریقین نے مذاکراتی عمل اور ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔