راولپنڈی دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالے ڈکیت پولیس مقابلے میں پار

راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کو 15 کال موصول ہوئی جس میں ڈھوک بابا کے علاقے میں شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کی اطلاع دی گئی صدر بیرونی پولیس موقع پر پہنچی تو موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکو جنگل ایریا میں مورچہ زن ہو کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے لگے۔ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو

موقع پر ہلاک ہو گئے فائرنگ کے دوران ایک گولی کانسٹیبل فہد کو بھی لگی، تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، جبکہ سرکاری موبائل وین کو بھی گولیاں لگیں پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی و رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ گزشتہ روز بھی انہی ملزمان نے صدر بیرونی میں ایک دکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع دینے والے شہری نے بھی ملزمان کو شناخت کر لیا

پولیس نے کارروائی کے دوران مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاواقعہ کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کامیاب کارروائی پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور صدر بیرونی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی بہادری کو سراہا۔