ڈونلڈ ٹرمپ ،آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تین گنا بڑھانے کا حکم دے دیا

(پنڈی پوسٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر چھوٹی یا بڑی کشتی کو نشانہ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں کارروائیوں میں تین گنا اضافہ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر روکا جائے گا۔صدر ٹرمپ کے مطابق دشمن کے 159 بحری جہاز پہلے ہی سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فورسز کو حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی کشتی کو جو بارودی سرنگیں بچھانے میں ملوث ہو، فوری طور پر تباہ کر دیا جائے۔