راولپنڈی سرکل گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ بھیر کلیال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کوٹ سیداں درکالی کے رہائشی 35 سالہ مظاہر شاہ ولد قدر شاہ کو قتل کر دیا،
وہ عامر شاہ مرحوم کے بھائی تھے، مظاہر شاہ آج پیشی سے واپس اپنے گاوں موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ بھیر کلیال روڈ پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مظاہر شاہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جاتلی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔