راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے میں جائیداد معاملے پر دیور کا بیوہ بھابی سے ناروا سلوک، دھوکا دہی ستقیمتی گاڑی ہتھیا لی،سی پی او راولپنڈی سے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کردیا، سی پی او راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے گاؤں سوج بہادر مندرہ کی رہائشی بیوہ خاتون مسماۃ عائشہ بی بی زوجہ محمد اخلاق نے اپنے دیور سہیل کیانی اور اسکے قریبی عزیز باسط کیانی، اسامہ کیانی کے خلاف ہراسانی اور ناروا سلوک کے الزامات عائد کرتے ہوئے
کہا مندرہ پولیس معاملے پر داد رسی نہیں کررہی، خاتون کے مطابق خاوند کی وفات کے بعد مکان سے شرعی حصے کا مطالبہ کیا تو دیور سہیل کیانی نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانے سمیت کپڑے پھاڑ کر عزت نفس مجروح کی،خاوند کی ملکیت ایک گاڑی ذریعہ معاش تھی وہ بھی دیور نگ دھوکہ دہی سے اپنے قبضے میں کرتے ہوئے رقم دینے کا وعدہ کیا مگر پھر انکار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں
دیں،19 اپریل کو بھی دو بارہ ملزمان نے تشدد کیا،15 پر کال کرنے باوجود مقامی تھانے نے کاروائی نہ کی، ملزمان نے 50ہزار رقم بھی چوری کی، بیوہ خاتون نے سی پی او راولپنڈی سےملزمان تحفظ فراہم کرتے ہوئے انکےخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔