سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے مابین ملاقات

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی۔

پنڈی پوسٹ کے مطابق دونوں قیدیوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو کہ تیس منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، فالو آپ چیک سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔