ایران کے وزیر خارجہ کی عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگوخطے میں امن و استحکام کیلئے عزم کا اظہار

(پنڈی پوسٹ نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے خطےمیں امن واستحکام علاقائی ممالک کےتعاون اور امریکی مداخلت سے دور رہ کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق عمانی ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے عزم کا اظہارکیا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا خطے میں امن واستحکام علاقائی ممالک کےتعاون اور امریکی مداخلت سے دور رہ کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی کا کہنا تھا امید ہےکہ خطےمیں جلد امن اور استحکام بحال ہوگا۔