سرگودھا:اسسٹنٹ کمشنرساہی وال خان شمس الرحمن نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا 16اپریل تک پولیو مہم جاری رہے گی

سرگودھا(شکیل خان سے) اسسٹنٹ کمشنرساہی وال خان شمس الرحمن نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا 16اپریل تک پولیو مہم جاری رہے گی پولیو کے مکمل خاتمہ تک حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

اس موقعہ پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد علی کھوکھر نے ان کا استقبال کیا چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر کاشف شہزاد ورک،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ساہی وال ڈاکٹر شاہد حسن رانا نے بھی ٹی ایچ کی ہسپتال ساہی وال کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او ہیلتھ ہسپتال میں مریضوں کے لیے لگے ہوئے سٹال کا معائنہ کیاہسپتال کے احاطہ میں شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے ڈاکٹر محمد علی نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صحت میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے

مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تمام ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے مریضوں کے لیے تمام طبی سہولیات فراہم کر دیں ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہی وال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے اس موقعہ پر شہر کے معززین تاجروں اور صحافیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ہسپتال کو خوبصورت طریقہ سے سجایا گیا تھا۔