راولپنڈی تھانہ پیرودھائی سگی خالہ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بھانجی کو اغوا کرکے خاوند کے ذریعے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا

پولیس ذرائع کے مطابق خالہ بھانجی کے ساتھ خاوند کی حرکات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتی رہی، سنگدل خالہ نے خاوند کے ساتھ مل کر متاثرہ بھانجی کو پیرودھائی ہوٹل پر نائیکہ اور اس کے خاوند کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق ہوٹل پر بھی متاثرسترہ سالہ بھانجی کو 2 ماہ تک مختلف گاہگوں کے ذریعہ سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے متاثرہ 17 سالہ لڑکی کی والدہ کی بیان پر مقدمہ درج کرلیامدعیہ مقدمہ کے مطابق وہ اٹک کی رہائشی ہے جبکہ اسکی

سگی ہمشیرہ آمنہ اور اسکا خاوند قیصر گلی لوہاراں پیرودھائی میں رہتے ہیں مدعیہ کے مطابق میری بہن میری حقیقی 17 سالہ بیٹی کو فون کرکے ملنے بلایا اور اپنے خاوند کے ساتھ مل کر بیٹی کو اغوا کرکے مری میں اپنی دوسری رہاہش گاہ پر لے گیے بیان کے مطابق ’مری میں ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے ذریعے میری بیٹی کو مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنوایا، ملزمان دیگر لوگوں سے بھی یہ کام کرواتے رہے، ملزمان بعدازاں بیٹی کو پیرودھائی لے آئے اور یہاں اس کو ہوٹل میں نائیکہ طیبہ اور اس کے خاوند زکارل کے حوالے کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.