مریم نواز کیخلاف ٹویٹ،کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائدکردیا گیا۔پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کا اعلان بورڈ نے کیا۔ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر کیخلاف سینٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق 27 مارچ 2026 کو نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی اور جواب طلب کیا گیا۔ بعد ازاں 30 مارچ کو تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے نسیم شاہ کا جواب موصول ہونے کے بعد ذاتی سماعت کی۔

بورڈ کے مطابق کمیٹی نے نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کو نوٹ کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ انہوں نے معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی فارغ کر دیا ہے اور پی سی بی نے اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کر دیا ہے تاکہ وہ مستقبل میں کسی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کر سکے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.