اسلام آباد 25 کروڑ چوری کے کیس میں نامزد گھریلو ملازمہ بری

اسلام آباد کی عدالت نے گھریلو ملازمہ کو تقریباً 25 کروڑ روپے مالیت کی چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا۔گھریلو ملازمہ رخسانہ بی بی پر گھر سے 4 لاکھ روپے، 5 لاکھ برطانوی پاؤنڈز اور 5 لاکھ سعودی ریال کی چوری کا مقدمہ درج تھا جبکہ دوران تفتیش برآمدگی صرف دو ہزار روپے ہوئی۔

عدالت نے بریت درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ بار بار مواقع دیے جانے کے باوجود استغاثہ کی جانب سے کوئی بھی گواہ پیش نہ کیا جا سکا، دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں اگر استغاثہ کے شواہد ریکارڈ بھی کر لیے جائیں تو ملزمہ کو سزا کا امکان نا ہونے کے برابر ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ایسٹ رضوان الدین نے گھریلو ملازمہ رخسانہ بی بی کی چوری کے مقدمہ میں بریت درخواست منظور کر لی۔

پی ڈبلیو ڈی کی رہائشی خاتون نے اپنی گھریلو ملازمہ کے خلاف تھانہ لوئی بھیر میں جنوری 2024ء میں چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزمہ کی جانب سے حبیب حنظلہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزمہ بے گناہ ہے، جسے بدنیتی کی بنیاد پر جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا گیا، ساجدہ زاہد نے گھریلو ملازمہ پر 4 لاکھ روپے، 5 لاکھ برطانوی پاؤنڈز اور 5 لاکھ سعودی ریال کی چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.