جی ایچ کیو حملہ کیس عدالت میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اپریل تک ملتوی کر دی سماعت کے دوران شیخ رشید احمد سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں حاضری لگانے کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی دوسری جانب سابق چیئرمین کے وکیل محمد فیصل ملک نے اڈیالہ جیل میں اپنے مؤکل سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کئی

ماہ سے وکلا کو اپنے مؤکل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ اس کیس میں قانونی مشاورت کے لیے ملاقات انتہائی ضروری ہے درخواست میں بتایا گیا کہ وکلا کی ٹیم میں سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور نعیم حیدر پنجوتھہ شامل ہیں، اس لیے فوری ملاقات کی اجازت دی جائے عدالت نے وکیل صفائی کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پراسیکیوشن سے جواب طلب کر لیا ہے اور مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.