راولپنڈیRWMCملازمین کا مطالبات کی منظوری تک جھاڑو چھوڑ ہڑتال کا اعلان

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر” جھاڑو چھوڑ ہڑتال” جس کے تحت 1060 ڈیلی ویجز ملازمین نے پیر کے روز شہر بھر میں صفائی کا کام چھوڑتے ہوئے عید الفطر پر بھی شہر میں صفائی سے مکمل انکار کر دیا ہے میونسپل لیبر یونین نے ملازمین کی مستقلی کے لئے انتظامیہ کو 15 یوم کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہڑتال کا الٹی میٹم دے رکھا تھا گزشتہ روز ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر ڈیلی ویجز ملازمین نے تمام یونین کونسلوں میں ہڑتال کردی یونین کے صدر راجہ ہارون الرشید اور سیکریٹری جنرل پادری شاہد رضا نے بتایا کہ یونین چار سال سے ان ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کی پرامن تحریک چلا رہی ہے

جس کے لئے انتظامیہ کو بار ہا مرتبہ تحریری و زبانی طور پر آگاہ کیا گیا تاہم اب سپیشل سیکریٹری نے ان ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کی منظوری دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی تھی کہ انہیں مستقل کیا جائے 25 فروری کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بھی اس معاملے کو نظر انداز کیا گیا جس کے لئے پہلے تو ان ملازمین کی

مستقلی کے عمل کو بورڈ کی تشکیل سے مشروط کیا جاتا تھا لیکن اب جبکہ گزشتہ سال 2 دسمبر کو بورڈ بھی تشکیل پا چکا ہے اور 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود غریب ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا جس سے ان ملازمین کے حقوق و مراعات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں حالانکہ ان ملازمین کی مستقلی سے حکومت پر کوئی اضافی بوجھ بھی نہیں پڑے گا لیکن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جان بوجھ کر اس معاملے کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ 4 ماہ قبل ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے پر ایچ آر سمیت 2 کمیٹیاں بھی بنائیں جنہوں نے 1200 ڈیلی

ویجز ملازمین میں سے 1060 کو کلئیر قرار دیتے ہوئے مستقلی کی سفارش کی اس طرح ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود حالیہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اس کو نظر انداز کردیا یہاں تک کہ نہ تو اس معاملے پر کوئی اعتراض لگایا گیا نہ کوئی وضاحت مانگی گئی اور نہ ہی معاملہ زیر غور آسکا جس پر مجبوراً جھاڑو چھوڑ ہڑتال شروع کی گئی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اب بھی اس معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو نہ صرف عید الفطر پر بھی صفائی نہیں کی جائے گی بلکہ یونین کے اجلاس میں آئندہ کے لئے مزید حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.