اٹک پولیس کی بڑی کاروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف مؤثر کاروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی، کاروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات سمگلر حضرت عمر ولد اورنگزیب اور نعمان ولد حیات سکنائے نوشہرہ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس ٹیم نے سرچ پارک اٹک خورد کے مقام پر دورانِ چیکنگ ایک مشکوک ہائی ایس گاڑی کو روکا، تلاشی لینے پر گاڑی کی باڈی کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 07 کلوگرام سے زائد چرس اور 1100 گرام آئس برآمد ہوئی، دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.