اٹک (نمائندہ پنڈی پوسٹ) شکردرہ موڑ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ رضوان ولد عبد الحکیم نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا تاہم نوجوان جاں بحق ہو چکا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا