تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے باغ نیلاب کے قریب مسافروں کو لے جانے والی ہائی ایس میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس سے گاڑی میں سوار کئی افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔
مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت دوسری گاڑی کے ذریعے اسپتال منتقل کرنا شروع کیا۔ اسی دوران راستے میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو تمام زخمی مل گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اپنی ایمبولینسوں میں منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا جبکہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا۔
حادثے میں زیادہ تر متاثرین خواتین تھیں، اس لیے تصاویر نہیں بنائی جا سکیں۔