جڑواں شہروں سمیت مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 20 افغانیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، چکوال اور اٹک کے مختلف علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی، رینجرز اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 20 افغان شہریوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ منشیات اور کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی درج کیے گئے۔