افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک، 665 سے زائد زخمی

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک جبکہ 665 سے زائد زخمی کیے جا چکے ہیں۔

ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹیں تباہ کردیں جب کہ 31 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس دوران 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئیں، افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
قبل ازیں انہوں نے بتایا تھا کہ افغان طالبان نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں متعدد حملے کیے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آپریشن غضب للحق کے حوالے سے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ بلوچستان میں افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوئے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.