راولپنڈی (پنڈی پوسٹ)گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری اور غیر ملکیوں کو فروخت کرنے والے گینگ نے ایک شہری کو اغوا کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں دفعہ 109 سمیت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ یہ دفعات پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی سفارش پر شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کی دفعہ 10,11,12شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے 2 ملزمان نرس فردوس خالد اور سہیل شمیم کوگرفتارکرلیا ہے،دونوں ملزمان سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ اس دوران نرس فردوس شمیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے جب کہ ملزم سہیل شمیم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش جاری ہے۔
علاوہ ازیں پولیس نے مغوی ارسلان کا عدالت میں دفعہ 164کا بیان بھی قلمبند کروا لیا ہے اور مغوی نے دفعہ 164 کے بیان میں تمام واقعے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
مقدمے میں نامزد حاجی شہزاد،ڈاکٹر فاروق،نواب خان اور علی خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں 5نامعلوم ملزمان بھی نامزد ہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.