ترلائی دھماکے کا ایک اور زخمی روات کا رہائشی سید عقیل رضا چل بسا

ساگری (زاہد نقیبی) ترلائی مسجد بم دھماکے کا ایک اور زخمی سید عقیل رضا چل بسے۔ دو روز قبل ترلائی مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے ساگری موہڑہ نبی شاہ کے رہائشی سید عقیل رضا دو روز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکی نماز جنازہ آج رات 8 بجے موہڑہ نبی شاہ میں ادا کی جائے گی۔