راولپنڈی(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں قید ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن پر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ان سے ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی اور دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں میاں بیوی آدھے گھنٹے تک ایک ساتھ رہے اور ہفتے میں ایک مرتبہ جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جاتی ہے اور دونوں میاں بیوی کی ملاقات جیل رولز کے مطابق کرائی جاتی ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.