گوجرخان ( عامروزیرملک ) بجلی کی آنکھ مچولی وولٹیج کی کمی بیشی یا شارٹ سرکٹ چار دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔لاکھوں روپے کا نقصان ریسکیو 1122 کی ٹیم کا بروقت رسپانس ریلوے روڈ کو بڑی تباہی سے بچا لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اڑھائی بجے کے قریب ریلوے روڈ پر واقع ایک بار بی کیو شاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ساتھ ہی الغفور فارمیسی ۔ موبائل شاپ۔ اور ایک چکن شاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے دکانوں کے اندر پڑا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان خراب اور جل گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے فوری طور پر امدادی کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔جس سے ریلوے روڈ کی دکانوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا
۔۔