ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 30 سالہ ڈرائیور محمد فیضان جاں بحق

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں یونین کونسل دوبیرن کلاں کے علاقے ممیال میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 30 سالہ ڈرائیور محمد فیضان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر ٹرالی کی بریک فیل ہو گئی اور وہ بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں محمد فیضان شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا گیا، لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ واقعے کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ متوفی کی صرف ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔