ہمیں حکومت،بیوروکریسی سے خطرہ ہے،مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب علماء کرام نے کہا آئیں اور مشترکہ نصاب بنائیں اس پر بیوروکریسی نے انکار کردیا، ہمیں خطرہ اپنی حکومت، بیوروکریسی اور صنعتکاروں سے ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ دینی مدارس میں نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کردی جاتی ہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگوں کے دماغوں میں دینی مدارس سے متعلق تحفظات ڈالے گئے ہیں، لوگوں کو یہ نہیں بتایا گیا مدارس کیوں وجود میں آئے،  ہم نے ہمیشہ ایک نصاب اور تعلیم کی بات کی، 2010 میں دینی مدارس نے آپ کی شرائط تسلیم کی۔