چک بیلی خان میں ڈراٸیونگ لاٸسنس بنانے والی وین کا ناکام دورہ۔ عملہ تعلقاتی راضی کرتا رہا عوام خوار ہوکر واپس چلی گٸ

ڈراٸیونگ لاٸسنسگ وین کا چک بیلی خان کا دورہ عملہ کے عزیز واقارب راضی کرنے میں ضاٸع ہو گیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں جمع لوگوں کو ناکام واپس لوٹنا پڑا لاٸسنسنگ وین کے عملہ نے وین کو شہر میں لانے کی بجاۓ شہر سے دوکلومیٹر باہر بواٸز ڈگری کالج میں اپنے کسی جاننے والے کی فرماٸش پر کھڑا کر دیا جبکہ لوگ بتاٸ گٸ جگہ سب تحصیل گراٶنڈ میں انتظار کرتے رہے کالج گراٶنڈ میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے باعث آ دھا دن ضائع کر دیا گیا جب کالج میں چھٹی ہو گٸ تو وین کو سب تحصیل گراٶنڈ شفٹ کر دیا گیا جہاں لوگ مایوس ہو کر واپس جا چکے تھے اس طرح کاغذات میں تو دورہ مکمل ہو گیا لیکن عوام کارتی برابر فاٸدہ نہ ہو سکا عوامی حلقوں نے سی ٹی او راولپنڈی سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ھے