راولپنڈی معروف کاروباری شخصیت ٹارگٹ کلر کی فائرنگ سے بچوں کے سامنے قتل

راولپنڈی(اویس الحق سے)تھانہ صدر بیرونی کی حدود ثمر زار، اڈیالہ روڈ کے رہائشی معروف کاروباری شخصیت،پیٹرول پمپ کے مالک اور آزاد کشمیر کے رہائشی سردار ارشاد مغل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

عینی شاہدین اور سی،سی،ٹی وی کی ریکارڈنگ سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اچانک سے ارشار مغل پر فائرنگ کرتے ہوئے آزادانہ طریقے سے بغیر کسی خوف و خطر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ گزشتہ روز یکم دسمبر دوپہر دو بجے پیش آیا جب معروف کاروباری شخصیت سردار ارشاد مغل اپنے بچوں کو سکول سے گھر لے کر جا رہے تھے۔

ایسے میں نامعلوم ملزمان نے ارشار مغل کو ان کے کمسن بچوں کے سامنے قتل کیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقتول کی لاش گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی جس کے بعد پہلی نماز جنازہ اڈیالہ روڈ رات ساڈھے گیارہ بجے نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ دوسری نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقے باغ آزاد کشمیر، گاؤں کھرل ملدیالاں میں ادا کی جائیگی۔

اس خوفناک واقعہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں سول سوسائٹی نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔