
کہوٹہ ( ساجدجنجوعہ) پولیس تھانہ کہوٹہ میں شہری کے خلاف لین دین کے سلسلے میں چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ نمبر 804 درج کر لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ندیم حسین سکنہ چمنبہ موہڑہ چھنی کہوٹہ نے درخواست دی کہ وہ گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے اور اس نے شکیب نامی شخص کو ٹویوٹا کرولا گاڑی فروخت کی تھی۔ خریدار نے ادائیگی کے لئے چیک دیا جو بینک میں جمع کرانے پر رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہوگیا۔ درخواست گزار کے مطابق رابطہ کرنے پر ملزم مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔