راولپنڈی(اویس الحق سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر،اے ایس پی صدر زینب ایوب اور اے ایس پی انوسٹیگیشن دانیہ رانا شامل ہیں۔
تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن،چیف ٹریفک افیسر،ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سیکورٹی،ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت۔
سی پی او راولپنڈی نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
اس موقع پر سی،پی،او راولپنڈی نے کہا کہ ٹرانسفر ہونے والے افسران نے تعیناتی کے دوران بہت محنت سے کام کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر زینب ایوب اور اے ایس پی انوسٹیگیشن دانیہ رانا کی راولپنڈی پولیس کے لیے گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں۔
سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.