راولپنڈی(اویس الحق سے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام اور اولیو فاونڈیشن کے تعاون سے دسویں نیشنل زیتون فیسٹیول 2025 کا علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں انعقاد کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا سمیت دیگر اہم شخصیات نے اس فیسٹیول میں شرکت کی۔
محترمہ طاہرہ اورنگزیب،کمشنر راولپنڈی اور ڈی جی پی ایچ اے نے فیسٹیول میں مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اس فیسٹیول کے انتظامات کو خوب سراہا۔
ایسے میں زیتون سے بنی مختلف مصنوعات کے خوبصورت سٹالز سجائے گئے اور اس کے علاوہ پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے بھی مختلف اقسام کے پودوں کے سٹالز لگائے گئے تھے اور عوام کی بڑی تعداد نے شریک کی۔
اس موقع پر مہمانوں نے پی ایچ اے راولپنڈی کے فیسٹیول انتظامات کی خوب تعریف کی اور زیتون کی کاشت کے فروغ کے لئے اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد پر زور دیا،محترمہ طاہر اورنگزیب،کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کو وسیب کی خاص اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کو ایونٹ کے انعقاد پر انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پگڑی کا تحفہ دیا گیا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
محترمہ طاہرہ اورنگزیب ،کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک اور احمد حسن رانجھا نے فیسٹیول کے منتظمین کو اعزازی شیلڈز بھی دیں۔
تقریب خطاب میں احمد حسن رانجھا نے کہا کہ یہ فیسٹیول ان کاشتکاروں کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے پاکستان کو زیتون کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
نیشنل زیتون فیسٹیول پاکستان میں زیتون کی کاشت ویلیو ایڈیشن ایگرو بزنس مواقع اور پائیدار زراعت کے فروغ کے لیے ایک نمایاں قومی پلیٹ فارم ہے،فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
دو دن جاری رہنے والا فیسٹول پیر کی رات کو اختتام پزیر ہو گیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.