ڈی،پی،او مری کی ہدایت پر دو منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج

مری(اویس الحق سے)مری میں منشیات کے بڑھتے ہوے رجحان کے تحت سی،پی،او ضلع مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایسے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار کئے جانے والے منشیات فرشوں کے قبضہ سے 1 کلو 40 گرام چرس برآمدہوئی۔

ان ملزم میں محمد علی ولد محمد اعجاز سکنہ نمبل تحصیل و ضلع مری سے 530 گرام چرس برآمد جبکہ ملزم سلیمان خان ولد گلاب خان قوم خلیل مومن سکنہ پشاور سے 510 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ مری میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اہل علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر ڈی،پی،او مری اور پولیس اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

ایسے میں ڈی پی او ضلع مری آصف امین اعوان اور ایس ڈی پی او مری زمان علی نے کہا ہے کہ منشیات فروش کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.