اسلام آباد بحریہ ٹاؤن فیز 4 کے پوش علاقے “سِوِک سینٹر” میں قائم دو مساج سینٹرز مساج کے نام پر مبینہ طور پر فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان سینٹرز کو دو خواتین چلا رہی ہیں جو بااثر افراد سے روابط کی بنیاد پر قانونی کارروائی سے بچی ہوئی ہیں۔مقامی رہائشیوں نے ان غیر قانونی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مراکز کی وجہ سے علاقے کا ماحول خراب ہو رہا ہے اور خاندانی نظام متاثر ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ان مراکز میں نہ صرف غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں بلکہ ان کا تعلق کئی بااثر اور سفید پوش افراد سے بھی بتایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے متعلقہ پولیس تاحال کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔علاقہ مکینوں نے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان مساج سینٹرز کی تحقیقات کریں اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔
اہم خبریں
ڈنکی سے یورپ جانے کی خواہش177 پاکستانی لیبیا سے ڈی پورٹ ایئرپورٹ پر گرفتار
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات۔
ڈنکی لگا کر یورپ جانے کی خواہش، 177 پاکستانی لیبیا سے ڈی پورٹ کر دئیے گئے ۔
سوئی گیس نے عید کے موقع پر گیس شیڈول جاری کردیا۔
راولپنڈی تھانہ روات مسلح ڈکیتوں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید