راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سی پی او راولپنڈی کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 8 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ نصیر آباد، آر اے بازار، ریس کورس، ٹیکسلا، گوجر خان، دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔ سی پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.