اسلام آباد(نیٹ نیوز)افغانستان سے عارضی طور پر پاکستان لائے جانے والے غیر ملکیوں کو رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہوٹلز میں مقامی شہریوں کی بکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 148 ہوٹلز، موٹلز اور ہاسٹلز میں 3 ہفتوں کے لیے مقامی شہریوں کو بکنگ نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں کیوں کہ اس دوران ان جگہوں میں افغانستان سے آنے والے غیرملکیوں کو ٹھہرایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تمام نجی ہوٹلز اور 6 مارکیز میں افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کو ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں افغانستان سے آنے والے غیر ملکی ٹرانزٹ پیریڈ گزاریں گے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے نجی ہوٹلز میں 21 روز کے لیے ریزرویشن پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے غیر ملکیوں کی آمد کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، غیر ملکیوں کو ائیر پورٹ سے ہوٹلز تک لے جانے کے لیے سکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے جس میں پولیس کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی معاونت کریں گے۔
اہم خبریں
راولپنڈی تھانہ روات مسلح ڈکیتوں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت