مری میں بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مصروف عمل


مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسارمری آنے والے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو صاف ستھرا اوربہترین قدرتی ماحول فراہم کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مصروف عمل ہے۔یکم اگست سے مری کی صفائی کے فرائض سنبھالنے کے بعد راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یہاں کے شہریوں اور یہاں آنیوالے سینکڑوں سیاحوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنی کاوشوں کو بڑھا دیا ہے۔یوم آزادی کے موقع پرمری میں ہزراوں افراد نے آزادی کا جشن منایا۔ اس موقع پرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کے خصوصی انتظامات کئے،ورکرز شہر کے مرکزی پوائنٹس پر موجود رہے اور بار بار صفائی کر تے رہے ایسے میں یوم آزادی کے اختتام پر بھی شہر کی بھرپور صفائی کی گئی۔اس طرح محرم،یوم عاشورکے موقع پر بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیورکرزکی چھٹیاں منسوخ کیں،شہر میں مجالس،جلوسوں کے روٹس کی بھرپور صفائی کی گئی۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سوشل میڈیا پر ایک شہری کی طرف سے علیوٹ روڈ کی صفائی کی صورتحال کی نشاندہی پر کمشنر نے اے سی مری کو احکامات جاری کئے اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنی حدود میں نہ ہونے کے باوجود کمشنر راولپنڈی اور اے سی مری کے احکامات کی روشنی میں اس روڈ پر بھرپور صفائی آپریشن کیا،جس کوشہریوں،سیاحوں اورتمام حلقوں نے سراہا گیا،چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ اور ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مری کی صفائی کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے،یہ ایک مصروف سیاحتی مقام ہے جہاں ہر وقت گہما گہمی رہتی ہے،ایسی صورتحال میں صفائی کیلئے اضافی کاوشوں کی ضرورت ہوتی ہے،جس کیلئے ہمارے پرعزم ورکرز ہمیشہ تیار رہتے ہیں،موسم گرما ہو سرما،برفباری ہو یا بارش راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہمہ وقت ملکہ کوہسار مری کو ایک کلین سٹی بنانے میں مصروف رہتی ہے،شہر کے مرکزی پوائنٹس جہاں شہریوں اور سیاحوں کا زیادہ رش رہتا ہے وہاں ہمارے ورکرز ہر وقت صفائی یقینی بنانے میں مصروف رہتے ہیں تاکہ زیادہ کوڑا کرکٹ جمع نہ ہو،انہوں نے مقامی شہریوں اور آنیوالے سیاحوں سے بھی صفائی کی کاوشوں میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا عمل مشترکہ کاوشوں کا متقاضی ہے،شہر ی بھی صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ ویسٹ کنٹینرز میں ڈالیں،سڑکوں،نالیوں،اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں،ہم سب نے ملکر ہی اپنے شہر کو صاف اور سر سبزبنانا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں